اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کو بیرونی خطرات کا اشاریہ 153 فیصد ہوگیا،زرمبادلہ ذخائر2ماہ بھی نہیں چلیں گے،عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے جب کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کیلیے مسائل میں کمی کا باعث بنیں گے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے

جس میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان، منگولیا، مالدیپ اور سری لنکا کو تقریبا ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر 153 فیصد ہوگیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتے کے خسارے میں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا 35 فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا 69.9 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 7ارب 48کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے جب کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کیلیے مسائل میں کمی کا باعث بنیں گے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…