اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پشاور کابس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کب تک مکمل ہو جائیگا؟ ترجمان پراجیکٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن)بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے جی ٹی روڈ پر نیا ٹریک تیار کر لیا ہے جبکہ انڈر پاسز پر بجلی لائٹ کی فراہمی ، ہنگامی بنیادوں پر نکلنے کے لئے راستوں کا تعین بھی کردیاہے جبکہ میٹرو بس روڈ کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت میٹرو کے لئے مخصوص روڈ پر احتجاج پر پابندی ہو گی اور اس ٹریک کوکوئی دوسری گاڑی استعما ل نہیں کریگی۔

خیبر بازار ، شعبہ بازار میں گارڈر رکھنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے پشاو ر کینٹ ریلوے سٹیشن پر گارڈر رکھنے کا عمل کل سے شروع ہو جائیگا ۔ جبکہ نشتر آباد کے مقام پر گاڑی کے لئے پل کی تعمیر بھی کردی گئی ہے ۔ 26کلو میٹر منصوبے پر کام جاری ہے صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل اور اسے بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے تحت مکمل کرنے کا اعادہ کیا ہے تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کم سے کم کرایہ میں دی جا سکیں ‘ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…