اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں شریف خاندان کی نئی پراپرٹی سامنے آ گئی، پراپرٹی کی قیمت 2.3 ملین پاؤنڈ ہے اور یہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر ہے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)حکومتِ پاکستان نے رائے ونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہوائی سفری اخراجات کے کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا،زیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اخراجات پر نیب ریفرنس دائر کرے، تمام ثبوت فراہم کیے جائیں گے،شہباز شریف اور مریم نواز نے وزیر اعظم کے جہاز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا،

نیب قوانین میں ترمیم کیلیے تیارہیں لیکن ادارے کوکمزور نہیں کرینگے،نیب پرمزید نگرا نی کاادارہ بٹھانے کاکوئی ارادہ نہیں،برطانوی اخبار نے جس جائیداد کی نشاندہی کی اس کو شریف خاندان نے چھپایا ہے،شریف فیملی کی سینٹرل لندن میں جائیداد کامعاملہ دیکھ رہے ہیں،نوازشریف کی اہلیہ کے نام برطانیہ میں ایک فلیٹ کی اونرشپ بتائی گئی ہے،وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اب تک ان کی حکومت وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 11کروڑ روپے کی کمی لاچکی ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 60 کروڑ روپے اپنے ہوائی سفر پر خرچ کیے اور رائے ونڈ کی سیکیورٹی پر 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے، حکمران بہت بے دردی کے ساتھ سرکاری پیسہ استعمال کرتے رہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،ہفتہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے مشترکہ کانفرنس کی ۔ اس موقع پر افتخار درانی نے کہا کہ شہباز شریف نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا 60کروڑ روپے راوئیونڈ کی سیکیورٹی پر خرچ ہوئے ، شہباز شریف کا معاملہ نیب کو بھیج رہے ہیں ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 60کروڑ روپے ہوائی جہاز پر خرچ کئے ،انہوں نے وزیراعظم کے جہاز کو استعمال کیا ، مریم نواز نے بھی سوا تین کروڑ روپے جہازکے سفر پر خرچ کئے ان کے خلاف بھی تحقیقات نیب کو بجھوائیں گے ، گزشتہ دور میں وزیراعظم کے جہاز کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،

تحقیقی صحافت احتساب کے عمل میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، پانچ سال میں تحائف پر خرچ کئے گئے اخراجات کا بھی پتا چل گیا ہے ۔ ایسے انکشافات کے بعد سوچنا چاہیئے ہم نے کس کو منتخب کیا تھا، جتنے بھی کیسز ہیں اس پر ہم اسٹینڈ لیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ2016-17میں وزیراعظم کا 34کروڑ خرچہ تھا اس سال وزیراعظم ہاؤس کا 11کروڑ روپے سے کم خرچہ ہوگا ، 43کروڑ کے بجٹ کو کم کر کے 27کروڑ کے قریب لایا گیا ،

سابق دور حکومت میں گفٹ اور انٹرٹینمنٹ پر بے دریغ اخراجات کا استعمال کیا گیا ، شہباز شریف نے وزیراعظم کے جہاز کا بے دریغ استعمال کیا ، مریم نواز نے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا ان سب معاملات کو مدنظر رکھ رک نیب سے تحقیقات کر ائیں گے ، ہوائی جہاز پر 340ملین روپے غیر قانونی طور پر خرچ کئے گئے ، نیب تحقیقات کر کے ریفرنس دائر کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر رہے ہیں ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ تحقیقی صحافت کا خیر مقدم کرتے ہیں ،

برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی جائیداد کے بارے میں تحقیقی خبر شائع کی ، شریف فیملی کی سینٹرل لندن میں جائیداد کا معاملہ دیکھ رہے ہیں برطانوی اخبار نے جس جائیداد کا انکشاف کیا وہ شریف خاندان نے چھپائی ہوئی تھی ۔ برطانیہ سے جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے دستاویزات مانگ لی ہیں ۔ یہ فلیٹ مرحومہ کلثوم نواز کی ملکیت ہے ،اس پراپرٹی کی قیمت 2.3 ملین پاؤنڈ ہے، نوازشریف کی ذمہ داری تھی کہ کلثوم نواز کے اثاثے ظاہر کرتے ، کلثوم نواز عزت دار خاتون تھیں لیکن نوازشریف نے بیگم کلثوم نواز کی پراپرٹی چھپائی،

نوازشریف اور شہباز شریف کے اخراجات کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر رہے ہیں ۔ماضی میں جو دستاویزات حکومت کے پاسآئیں فائلز کی نظر کردی گئیں، فلیٹ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر تھا، انکم ٹیکس سب پر لازم ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں، ٹیکس کے تعلق کی فائل ایف بی آر کے حوالے کردی گئی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فریش کیسز پر جو ڈیٹا ملا اسے ریسیو کر لیا گیا،ڈ یٹا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے ڈیٹا جیسے ہی ملے گا شیئر کریں گے۔ جہاز وزیر اعظم کے لیے ہوتا ہے جب کوئی اور استعمال کرے گا جواب دے گا، ہمارے دور میں استعمال ہوا تو ہم احتساب کے لیے خود کو پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…