پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

اہم خلیجی ملک نے پاکستانیوں کیلئے آن ارائیول ویزہ کی سہولت کااعلان کردیا،سرمایہ کاری پر 100 فیصد مالکانہ حقوق کی فراہمی اور سرمایہ کاری پر کسٹم سے استثنیٰ بھی حاصل ہوگا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آئی این پی ) قونصل جنرل قطر مشال ایم الانصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کے قطر میں آن ارائیول ویزہ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے۔ قونصل جنرل قطر مشال ایم الانصاری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر کاٹی کے صدردانش خان،کاٹی ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی،سینئر نائب صدر فراز الرحمٰن، نائب صدر ماہین سلمان، سابق صدر ، فرحان الرحمان، احتشام الدین، طارق ملک ، قطری سفارتی مشن کے نائب سربراہ مبارک سعید المری اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹی کے صدردانش خان نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات دوستانہ، برادرانہ اور مشترکہ قدروں کی بنیاد پر مضبوط و مستحکم ہیں، تجارتی سطح پر ان تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کی ضرورت ہے۔دانش خان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کا باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبے انقلابی تبدیلیوں کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر نے پچھلے دو سالوں میں زبردست ترقی کی ہے اور اس کی جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے لہذا دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، خصوصاً پاکستان فوڈز پروسیسنگ میں اضافے کے زریعے اپنی برآمدات کو بڑھا سکتاہے ۔اس موقع پر کاٹی کی ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ اور دیگر اشیاء کو بہتر انداز میں تیار کرکے قطر کو برآمد کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے اسے مستقبل میں مزید موثر بنایا جاسکتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی مسافروں کو قطر کے آن ارائیول ویزہ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ برسوں میں قطر پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے قطر کے وژن 2030اور قطر کی مجموعی معاشی صورت حال سے متعلق بھی شرکا کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ قطر میں 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ہے اس لئے اس موقع پر اسپورٹس، ٹیکنالوجی، ایگری کلچر ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر قطر میں سرمایہ کاری کی جائے گی تو قطر کی حکومت 100 فیصد مالکانہ حقوق فراہم کرے گی اور بیرون ممالک سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر کسٹم سے استثنٰی حاصل ہوگا۔بعد ازاں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ سال 2019 میں کاٹی کا وفد سرمایہ کاری کا جائزہ لینے قطر کا دورہ کرے گا جس پر قونصل جنرل نے اپنے بھرپور تعاون اور مد د کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…