اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

کشمیر سے متعلق بیان پر تنازعہ بڑھ گیا، شاہد آفریدی کے بعد ان کی اہلیہ نادیہ شاہد تو ان سے بھی آگے نکلیں، سوشل میڈیا پر پھر ہنگامہ برپا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیاہے اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے۔ معروف کرکٹر کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، اب شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے سوشل میڈیا پر علامہ محمد اقبال کا ایک قول شیئر کیا ہے جس میں شاعر مشرق نے فرمایا تھا کہ قومیں شعرا کے دلوں میں جنم لیتی ہیں لیکن سیاستدانوں کے ہاتھوں یا تو ترقی کرتی ہیں یا پھر ان کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں ۔ ٹویٹر پر جاری وضاحتی بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہیے، وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کشمیر کو خامخواہ ایشو بنا دیا گیا ہے ، کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملایا جائے نہ ہی بھارت کے ساتھ بلکہ ایک الگ آزاد ملک بنا دیا جائے تاکہ وہاں قتل و غارت گری ختم ہو ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ نہ ملایا جائے پاکستان سے تو پہلے ہی چار صوبے نہیں سنبھل رہے ۔کشمیر میں قتل و غارت دیکھ کر دل کو بہت دکھ محسوس ہوتا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی کسی سے بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے بے گناہ لوگوں کا قتل ہو تو ہر ذی شعور انسان کو دکھ ہوتا ہے۔شاہد آفریدی کے بیان پر بعض افراد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی بات ٹھیک ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…