جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس ، کمرہ عدالت میں ملزم آصف علی زرداری حاضر ہوں کی صدائیں ،ملزم غائب،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)بینکنگ کورٹ نے سندھ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ طلب کرلیا۔منگل کوکراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے

جب کہ گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کوبھی ایف آئی اے نے پیش کیا۔ عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کی تو فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ ہوئیں جب کہ آصف علی زرداری تاخیر سے عدالت پہنچے اور حاضری لگائے بغیر روانہ ہوئے جس پر فاضل جج نے کہا آصف علی زرداری کی حاضری نہیں لگی وہ ایسے ہی چلے گئے۔عدالت نے آصف زرداری کو دوبارہ بلانے کا حکم دیاجس کے بعد سابق صدر دوبارہ بینکنگ کورٹ پہنچے اور اپنی حاضری لگائی۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔قبل ازیں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین مقررہ وقت پربینکنگ کورٹ وقت پر نہیں پہنچ سکے اور کمرہ عدالت میں ملزم آصف علی زرداری حاضر ہوں کی صدائیں لگتی رہیں۔وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ سابق صدر آرہے ہیں۔ سابق صدر تاخیر سے عدالت پہنچے اور حاضری لگائے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے معاملے کی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ نصیرعبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں،

عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کے گھروں پر اشتہارات چسپاں کردیئے ہیں۔ ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنرز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ

ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ ٹرائل کورٹ ہے، انصاف کا تقاضہ یہ کے کوئی بھی کیس شروع ہو وہ ٹرائل کورٹ سے شروع ہو۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ کے سپریم کورٹ نے بھی جی آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس کیس کو دیکھے گی تو جس کا جوریس ڈیکشن ہے اس کا تو کوئی کردار نہیں رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…