اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی۔۔۔اب پاکستان پوسٹ سے ایک دن میں سامان کی ڈیلیوری حاصل کریں، منی آرڈر کا پرانا طریقہ بھی ختم الیکڑانک منی آرڈر متعارف ، یہ سہولیات کن کن شہروں میں میسر ہونگی، جانئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں جدت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر سہولت کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیساتھ ساتھ اس میں جدت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے

اور اس حوالے سے ونڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہےجس کے تحت پاکستانی شہری قیمتی سامان اور اہم دستاویزات صرف ایک دن (24گھنٹوں میں)حاصل کر سکیں گے جبکہ ملک بھر میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی متعارف کروادی گئ ہے جس کے تحت 50ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم شہری گھر کے دروازے پر حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہو گی۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اس حوالے سے سروسز کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورئیر سروسز میں انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کو اس وقت 10ارب خسارے کا سامنا ہے۔ ملک بھر کے ڈاکخانوں کے معیار کو تبدیل کرینگے۔ 13 ہزار ڈاک خانوں کو جدید ترین پوسٹل سروسز کا مرکز بنائیں گے۔ منصوبوں سے پوسٹل سروسز کا 12 ارب روپے کا خسارہ ختم ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت مواصلات نے ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹر ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ٗ ملک بھر کی 12000 کلو میٹر شاہراہ کی مکمل تفصیل صرف ایک موبائل ایپ میں ملے گی۔موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے موٹر ویز، ہائی ویز اور سی پیک

کے روٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، موٹر وے کھلی ہے یا بند، موسم کیسا ہے،مسافر خود جان سکیں گے، اس کے علاوہ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق شکایات براہ راست پہنچائی جاسکیں گی۔موبائل ایپ پر مسافروں کو سفری سہولیات اور موٹروے پولیس کی تمام معلومات دستیاب ہوگی، این ایچ اے کے جاری اور مکمل پراجیکٹس کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی، اس کے علاہ ٹول پلازوں اور ٹیکس سے متعلق معلومات بھی مسافروں کی پہنچ میں ہوں گی جبکہ منصوبوں میں گھپلے خرد برد یا کرپشن کے بارے میں رپورٹ بھی کی جا سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…