جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،سونا مزید مہنگا ہوگیا،ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41300،41200اور41100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے32ارب28 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.93فیصدکم اور65.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،کیمیکلز،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41569پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس41054پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔کاروباری ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد بھی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نہیں آسکی، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے لیکن اسٹاک مارکیٹ میں قابل ذکر مثبت رحجان دیکھنے میں نہیں آیا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس292.55پوائنٹس کمی سے41096.33 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،242کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں32ارب 28کروڑ19لاکھ5ہزار370روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب90 ارب59 کروڑ7لاکھ 33ہزار409روپے ہوگئی ۔

پیرکومجموعی طور پر17کروڑ80لاکھ21ہزار176شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت4کروڑ15لاکھ83ہزار734 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت115.05روپے اضافے سے2416.05روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت100.75روپے اضافے سے2294.94روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت480.00روپے کمی سے9120.00روپے اورسائفرفیبریکس کے حصص کی قیمت39.87روپے کمی سے780.00روپے پر بند ہوئی ۔پیرکو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ18ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے6.02روپے اورلوٹے کیمیکلزکی سرگرمیاں1کروڑ59لاکھ14ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سے18.10روپے ہو گئی۔

پیرکوکے ایس ای30انڈیکس172.44پوائنٹس کمی سے19707.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 748.46 پوائنٹس کمی سے70522.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس118.71پوائنٹس کمی سے29816.65پوائنٹس پر بند ہوا ۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابقپیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید3ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1210ڈالرسے گھٹ کر1207ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت60850روپے سے بڑھ کر61000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52169روپے سے بڑھ کر52298روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،

جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے،پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید4پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید60پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں11پیسے اور قیمت فروخت میں 4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.85روپے سے بڑھ کر133.96روپے اور قیمت فروخت 134.00روپے سے بڑھ کر134.04روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں مزید60پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.20روپے سے بڑھ کر133.80روپے اورقیمت فروخت133.70روپے سے بڑھ کر135.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں15پیسے اور قیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں ایک روپے اور قیمت فروخت میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،

جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.75روپے سے گھٹ کر150.60روپے اورقیمت فروخت152.75روپے سے گھٹ کر152.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر171.50روپے اورقیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر173.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.50روپے سے بڑھ کر35.60روپے اورقیمت فروخت36.10روپے سے گھٹ کر36.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.40روپے سے بڑھ کر36.45روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.80روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…