بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عوام کیلئے زبردست خوشخبریاں،عارضی سرکاری مستقل کرنے کیلئے سمری ارسال کردی گئی،مزید11ہزار ملازمین بھرتی کرنے کابھی فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب فالود ے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا تو سب سامنے آ جائے گا ،آصف علی زرداری پیدائشی طور پر جیل کا خام مال ہیں ،اس وقت صرف ایک ہی شخص شہباز شریف ہے جو این آر او مانگ رہا ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے اہم ہے، 11 ہزار ملازمتوں کا وعدہ پورا کرینگے، وزیراعظم پیکیج پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے وزیراعظم کو سمری ارسال کر دی ہے،

تمام ٹرینیں توقع سے زیادہ اچھی چل رہی ہیں، پرانی کوچز کو ٹھیک کر کے چلا رہے ہیں، ایک سال میں 15 مال گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، دسمبر میں 2 مزید مال گاڑیاں چلائیں گے،ٹرینوں میں وائی فائی لگانے کا منصوبہ ہے، گوادر میں ریلوے ڈویژن بنا دیا گیا ہے۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 100 روزہ کارکردگی سب کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 ہزار ملازمتوں کا وعدہ پوراکرینگے ،ریلوے میں 2031 بھرتیوں کا عمل پہلے سے جاری ہے، 155 سب انجینئرز کو بھرتی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 10 مسافر ٹرینوں کا وعدہ تھا جن میں سے 6 ٹرینیں چلا دی ہے جبکہ 4 مزید ٹرینیں جلد چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیصل آباد، ملتان، میرپورخاص سکھر ٹرینیں چلائیں گے، رحمان بابا ایکسپریس چلنے میں کچھ دیر ہے، دسمبر میں مزید 2 مال گاڑیاں بھی چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویجی لینس ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے جا رہے ہیں، ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ہزار بجلی کے میٹر لگائے جائیں گے، پنشن اور ریلوے کی زمینوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سکول و کالجز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں دینے کیلئے ٹینڈر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغلپورہ کی فیکٹریوں میں بائیو میٹرک لگا رہے ہیں، رسالپور میں بھی جلد بائیو میٹرک لگائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سے ریٹائر ہو کر دوبارہ کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے ملازمین کو ایک سال کے اندر فارغ کرکے نوجوانوں کو ان کی جگہ موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے اہم ہے، وزیراعظم پیکیج پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے وزیراعظم کو سمری ارسال کر دی ہے، تمام ٹرینیں توقع سے زیادہ اچھی چل رہی ہیں، پرانی کوچز کو ٹھیک کر کے چلا رہے ہیں،  ایک سال میں 15 مال گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے،

دسمبر میں 2 مزید مال گاڑیاں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادرمیں ریلوے ڈویژن بنا دیا گیا ہے۔میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جب فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا تو سب سامنے آجائے گا۔ آصف علی زرداری پیدائشی طور پر جیل کا خام مال ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لوٹا ہوا مال کب واپس آئے گا یہ ایک مشکل سوال ہے، لیکن مال لوٹنے والوں کو ہی خزانے کے پاس بھیج دیں گے۔ نئے سال پر جھاڑو پھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک ہی شخص این آر او مانگ رہا ہے اور وہ شہباز شریف ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…