فیصل آباد(آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور فیصل آباد کے دورہ پر پہنچ گئے سیکورٹی سخت ترین انتظامات،رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرےئے گئے،لوگ گھروں میں محبوس ہوکررہ گئے گردونواح میں کرفیو کا سماں، آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فیصل آباد سنٹرل جیل میں سمیت شہر کے دیگر مقامی پر 5 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور جیل کلینکل لیب کا افتتاح کیا، ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن نے گورنر پنجاب کو جیل انتظامات بارے بریفنگ دی،
جیل کے تمام اسیران کو شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے علاوہ سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے جیل، ہسپتال لیب کیلئے جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لنگر خانہ کی تذئین کے لئے بھی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، گورنر پنجاب میاں محمد سرور نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے دورہ کے دوران یہاں پودا بھی لگا یا۔بعد ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے غلام محمد آباد مدنی مدرسہ،منیر آباد اور کلیم شہید کالونی میں سرور فانڈیشن کے زیر اہتمامشفاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انہتائی سخت انتظامیہ کئے گئے تھے،رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرےئے گئے،لوگ گھروں میں محبوس ہوکررہ گئے گردونواح میں کرفیو کا سماں تھا،فیصل آباد سنٹرل جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فلٹر یشن پلانٹ سے قیدی بھائیوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا، فیصل آباد میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاھ کیا گیا ہے بعد میں لاہور میں بھی5 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا پنجاب کی 42جیلوں میں تمام سہولیات مہیا کریں گے عوام کو سہولیات فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے
پنجاب کاوزیر اعلیٰ ہی طاقت کا مرکز ہے ق لیگ اتحادی جماعت ہے شکوے گھرمیں ہوتے ہیں گلے شکوے سنیں گے میں پنجاب کے ہرحلقے میں جاتا ہوں فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں کوئی ایساطافون نہیں گرا، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران سے پرانے اور اچھے تعلقات ہیں طار ق بشیر چیمہ کے حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم وڑائچ نے انتخابات میں حصہ لیا تھااور میں نے اسکی معاونت کرہاتھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہے۔



















































