جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

چوہدری نثار علی خان صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں ورنہ۔۔! بڑے مخالف غلام سرور خان نے دوٹوک مطالبہ کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں تا کہ عوام کو ان کی نما ئندگی مل سکے۔بسالی میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں ٹیکسلا واہ کی عوام کا بھی خصوصی مشکور ہوں جنھوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کرا کر ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا انشاء اللہ میرا بیٹا حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرے گا اور علاقے کے مسائل حل

کرائے گا اور میں آئندہ بھی 59کی عوام کے ساتھ ملکر اس حلقے کی پسماندگی دور کر کے اس حلقے کے عوام کی خدمت کروں گا اب میرا حلقہ این اے59ہے اس موقع پر میجر(ر)فرخ کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو یہاں کی غیور عوام نے چوہدری نثار کی سیاست کا طلسم خاک میں ملا دیا ہے اب اس حلقے میں حقیقی معنوں میں عوام کی نما ئندگی کا حق ادا کرنے والا غلام سرور خان کا دور ہو گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم کے کورآرڈینیٹر پی پی10چوہدری محمد افضل،بر گیڈریئر(ر)طارق زمان،میجر(ر)ارشد کیانی سمیت پارٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…