جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویڈیو سکینڈل،عثمان بزدار جہانگیر ترین اور چوہدری سرورکے معاملے پر عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلیئر کر دیا ہے کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کی حمایت کو برقرار رکھا جائے، اختلافات سے اپوزیشن فائدہ اٹھا سکتیں ہیں،تمام اراکین اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور گزشتہ رات عمران خان اور

جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں کہا کہ صوبائی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے اور عثمان بزدار ایک بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کی جائے۔آپس کی چپقلش سے وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے اس لئے کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اتحاد ی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار ایک مکمل بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا اور ہم تبدیلی کی جدوجہد میں عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…