لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے بھی لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر لاہور میں بھی احتجاج کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس سلسلہ میں جگہ تجویز کرنے کی ہدایت
کردی ہے او رانہیں ابتدائی طورپر ناصر باغ میں احتجاجی اسپیکر کارنر بنانے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر مظاہرین کو ہرطرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی اور اسپیکرکارنر میں سرکاری اہلکار موجودہوں گے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔



















































