وزیراعظم عمران خان کابی آر ٹی پشاور کو ’’ایکنک‘‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ،منصوبے کی مجموعی لاگت کہاں تک پہنچ گئی؟ حیرت انگیزانکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے میں جاری حکومتی اقدامات و اصلاحات ، ترقیاتی منصوبوں خصوصاً زیر تعمیر بس ریپیڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے اصرار پر وزیراعظم نے ریپیڈ بس ٹرانزٹ کے ترامیم شدہ ڈیزائن کو آئندہ ایکنک اجلاس میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔

ایکنک کا آئندہ اجلاس 14 نومبرکو متوقع ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ملاقات کے بعداپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ایکنک کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ بی آر ٹی کے اضافی فیچرز کی اجلاس میں منظوری لی جائے گی جس سے وسائل کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور بی آرٹی کی معیاری ، تیز تر اور دیر پا تعمیر وتکمیل میں مدد حاصل ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بی آر ٹی پہلے ایکنک کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم اس اہم منصوبے میں وفاقی حکومت کی دلچسپی کے باعث ایکنک کے آئندہ اجلاس میں شامل کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ صوبے کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ اور ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے ۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 66.43 ارب روپے ہے جس میں مین کوریڈور سمیت پشاور کو اوورآل ماسٹر پلان سمجھا جا سکتا ہے جس میں تمام فیچرز بھی شامل ہیں جو ملک میں اس نوعیت کے کسی بھی دوسرے پراجیکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ بی آر ٹی کو پشاور کے ایئر پورٹ سمیت مختلف اڈوں اور قریبی علاقوں سے مربوط و منسلک کیا گیا ہے جو پاکستان میں بننے والے اس قسم کے کسی بھی دوسرے منصوبے میں نہیں ہیں۔ اس منصوبے کے سات فیڈر روٹس اور مختلف مقامات پر 32 سٹیشنز ہوں گے، 220 بسیں ہوں گی ، خواتین کیلئے آرام دہ اور محفوظ سہولت یقینی بنائی جائے گی ۔ منصوبے کے تحت تین پارکنگ پلازے اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی ہوں گی

جو اس منصوبے کو دیر پا بنانے میں مدد گار ثابت ہو ں گی اور مسافروں کو بھی سہولت میسر ہو گی ۔ پیدل چلنے والوں کیلئے علیحدہ ٹریک ، سائیکل سٹینڈ و ٹریک ، بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم سمیت متعدد ایسے فیچرز ہیں جو بی آر ٹی کو دیگر منصوبوں سے ممتاز و منفرد بناتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر تیزر فتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر ہم وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور کے شہریوں کیلئے صوبائی حکومت کا ایک منفرد تحفہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کے تحفظات دور ہو جائیں گے اور اُنہیں سستی اور بہترین سفری سہولت میسر ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…