ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’تبدیلی لانے کا راگ الاپنے والوں کا اپنا چہرہ بے نقاب‘‘ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث نکلے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے حلقہ این اے 169 بہاولنگرسے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالرشید کے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملتان کے رہائشی میاں عبدالرشید میسرز کامران لبریکیٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ میاں عبدالرشید نے 2009 میں پیٹرولیم مصنوعات خام مال کی باقیات درآمد کیں۔ دوران معائنہ ہزاروں لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔جس کے بعد میاں عبدالرشید کے خلاف  4 الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ ان ایف آئی آرز میں دعویٰ کیا گیا

کہ میاں عبدالرشید نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔اس کے بعد 2011 میں پیش کردہ چالان میں عبدالرشید کو مفرور ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق میاں رشید کیس کی سماعت کراچی کی کسٹم عدالت میں ہوئی جہاں ملز م نے سرنڈر کرتے ہوئے اس کیس سے لاتعلقی ظاہر کی۔یاد رہے کہ میاں عبدالرشید الیکشن بھی لڑ چکے ہیں وہ این اے 169 بہاولنگر سے پی ٹی آئی  کے امیدوار تھے۔تاحال پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…