ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث نکلے، 6 سال تک 4 مقدمات میں اشتہاری بھی رہے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حلقہ این اے 169 بہاولنگرسے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالرشید کے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف، میاں عبدالرشید عرف عبدالرشید تیل والا 6 سال تک 4 مقدمات میں اشتہاری رہے۔ میاں عبدالرشید نے کسٹم کورٹ کراچی میں سرنڈر کردیا۔ عدالت نے ملزم کی 4 مقدمات میں فی کس ایک ایک لاکھ میں ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کسٹم کورٹ میں اسمگلنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔

این اے 169 بہاولنگر سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالرشید نے کسٹم کورٹ میں سکندر کردیا۔ ملزم نے موقف اختیار کیا کہ میرا اس کیس سے تعلق نہیں، ضمانت دی جائے۔ کسٹم حکام نے بیان میں کہا کہ ملزم مس ڈیکلریشن اور اسمگلنگ میں ملوث ہے، ضمانت نہ دی جائے۔ عدالت نے ملزم کی 4 مقدمات میں فی کس ایک ایک لاکھ میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے میاں عبدالرشید کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملتان کے رہائشی میاں عبدالرشید میسرز کامران لبریکیٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ میاں عبدالرشید نے 2009 میں پیٹرولیم مصنوعات خام مال کی باقیات امپورٹ کیں۔ دوران معائنہ ہزاروں لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا۔ میاں عبدالرشید کے خلاف مس ڈیکلریشن اور اسمگلنگ کی 4 الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ میاں عبدالرشید نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ 2011 میں پیش کردہ چالان میں عبدالرشید کو مفرور ظاہر کیا گیا۔ 2011 میں عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 2013 میں تفتیشی افسر نے میاں عبدالرشید کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ دی۔ میاں عبدالرشید گرفتار نہیں ہو سکتے, اشتہاری قرار دیا جائے۔ 2013 میں عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ جاری کیے۔ پارٹی ٹکٹ ملنے پر میاں عبدالرشید نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا۔

جہاں ملزم نے یہ موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہوں, گرفتاری کا خدشہ ہے, ضمانت دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 31 جولائی 2018 کو ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ میں کہا تھا کہ ملزم کی درخواست پہلے ہی سیشن عدالت کراچی میں زیر سماعت ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے میاں عبدالرشید کو این اے 169 کا ٹکٹ جاری کیا۔ پی ٹی آئی کے اعجاز الحق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر میاں عبدالرشید کو بٹھا دیا گیا تھا۔ ٹکٹ واپس لینے پر میاں عبدالرشید پی ٹی آئی سے ناراض ہیں۔ میاں عبدالرشید 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…