ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر آسیہ مسیح کو بیرون ملک نہیں بھیجا گیا تو حکومت یہ کام کرے، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام( ف) کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کوباہر نہیں بھیجا گیا توحکومت اس کومیڈیا پر پیش کرکے اسلامیان پاکستان کے اضطراب کو دورکرے، آسیہ مسیح کوبیرونی دباؤ پر چھو ڑا گیا تو ایسے کرداروں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،مولاناسمیع الحق شہید کے قاتلوں کوفوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،

ابھی تک قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،آسیہ مسیح کیس میں عدالتی فیصلہ اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے آسیہ مسیح کی حمایت میں ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منعقد کرانے والا گیرٹ ملعون بھی آچکا عالمی کفریہ طاقتیں آسیہ مسیح کی حمایت میں مسلسل بول رہی ہیں اور اسکوعالمی ایوارڈ دینے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ہماری غیر ت ایمانی کاتقاضہ ہے کہ ہم اس معاملے میں کھل کراپنے ایمانی جذبات کااظہارکرکے محبت رسول کاپرچار کریں ان خیالات کااظہار جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد کے راہنماں شیخ الحدیث مولاناعبدالرف،ممتاز روحانی شخصیت مولاناعزیزالرحمن ہزاروی ،مفتی محمدعبداللہ ،قاری سہیل عباسی ،مولانا حمداللہ ،مفتی محمدادریس ،مولانا عبدالکریم ،مولاناعتیق الرحمن،مولاناخلیق الرحمن چشتی،مولاناعبدالحلیم قاسمی،مولاناہارون الرشیدودیگرنے اسلام آبادکی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہاکہ اگر آسیہ ملعونہ کو بیرونی دبا پر باہر بھیجا گیا تو

یہ فیصلہ اسلامیان پاکستان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا قوم اسلام کے نام پر بنے اس ملک میں گستاخان رسول کوعالم کفر کے خوشنودی کے لیے ان کے حوالے کرنے کو کبھی برداشت نہیں کرے گی ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر انھوں نے آسیہ مسیح کوباہر نہیں بھیجا تو اسے میڈیا پر پیش کرکے اسلامیان پاکستان کے اضطراب کودور کرے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…