پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے ، شاہین ائیر لائن اور ائیر بلیوہوئیں اب پرانی وزیراعظم عمران خان نے نئی ائیر لائن کی منظوری دے دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 11اجلاسوں میں 120فیصلے ہوئے،72پر عملدرآمد ہوا،شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنی انکی 5سالہ کارکردگی ہے، اعظم سواتی وفاقی وزیر ہیں انہیں کیوں ہٹائیں، یہ کہتے ہیں ماحول خراب ہیں انکو اگر این آر او دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ کیااحمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے،

آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی جس کا جائزہ لے رہے ہیں، آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کہ کوئی غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، اپوزیشن سے جھگڑا یہ ہے کہ حکومت مقدمات پر ہاتھ ہلکا رکھے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک وفاقی کابینہ کے 11اجلاس ہو چکے ہیں، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اجلاس میں 120فیصلے ہوئے اور 72پر عملدرآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی کے نام سے نئی ایئر لائن کو لائسنس دیا گیا ہے،متروکہ وقف املاک کی اربوں روپے کی املاک ہیں، متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے،احمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو چین کے دورہ سے آگاہ کیا ہے، ٹیکس کے بارے میں پالیسی وضع کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، پاکستان کی ادائیگیوں کے حوالے سے ایمرجنسی نہیں رہی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے، آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کہ کوئی غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، اپوزیشن سے جھگڑا یہ ہے کہ

حکومت مقدمات پر ہاتھ ہلکا رکھے، آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کریں گے،غیر ذمہ دارانہ صحافت کا جائزہ لے رہے ہیں، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنا ان کی 5سالہ کارکردگی ہے، اعظم سواتی وفاقی وزیر ہیں انہیں کیوں ہٹائیں، یہ کہتے ہیں ماحول خراب ہیں، ان کو اگر این آر او دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…