ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیل طے ہو گئی، عمران خان جلد پوری قوم کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ عمران کی حکومت میں ہی رہا کرنے پر تیار ہے، رہائی کے حوالے سے قانونی تقاضے دیکھے جا رہے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کیے بغیر بھی وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کوئی خاص شرائط نہیں رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے متحرک ہو چکی ہے اس پر امریکہ کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے حالیہ دورے کے موقع وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کو ضرور مدنظر رکھے اس کے علاوہ انہوں نے امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ امریکہ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی قونصلر جنرل کے ہاتھ وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا تھا جس میں انہوں نے عمران خان کو مسلم امہ کا خلیفہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔وزارت برائے امور خارجہ کی جانب سے لکھا گیا یہ خط سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹن میں تعینات پاکستان کے قونصلر جنرل باقاعدگی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہوں نے آخری ملاقات 9 اکتوبر کو کی جس دوران عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں رہا ہونا چاہتی ہوں، امریکہ میں میری قید غیر قانونی ہے کیونکہ مجھے اغوا کر کے امریکہ لایا گیا

عمران خان نے ماضی میں بھی میری حمایت کی وہ ہمیشہ میرے ہیروز کی فہرست میں رہے ہیں اور انہیں مسلم امہ کا خلیفہ بنتا دیکھنے کی خواہش ہے۔ انہیں اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنا چاہئے۔ ماضی کی غلطیوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تمام لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد ہی حکومت سرپرائز دے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…