اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

احتساب کا کدو کٹے گا تو پھرہر کسی میں بٹے گا،حمزہ شہباز رانا مشہود کے ذریعے پولٹری انڈسٹری سےکیسےکھربوں روپے کی لوٹ مار کرتے رہے؟ شاہد خاقان بھی جیل کی تیاری کریں کیونکہ۔۔ حکومت نےبڑا اعلان کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے فرنٹ مین رانا مشہود کے ذریعے10 سالوں میںپولٹری انڈسٹری کے ناجائز کاروبار سے کھربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ،شاہد خاقان تنقید چھوڑیں ، لوٹا گیا پیسہ واپس کریں اوراڈیالا جانے کی تیاری کریں،احتساب کا کدو کٹے گا تو پھر بٹے گا ،احتساب میں کوئی بھی جماعت والا ہو ہماری حکومت

کی جانب سے کسی بھی طرح نیب اور سپریم کورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے تین مافیاز کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت پر حملہ کرایا ہے ، مرغی مافیا بلا جواز حکومت پر تنقید میں مصروف ہے لیکن یہ اپنا کام جاری رکھیں حکومت اپنا کام کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کرپشن کرکے اداروں کوتباہ کیا، ایل این جی معاہدے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف نے بھی کروڑوں کی کرپشن کی،سابقہ حکمرانوں نے کوئی ادارہ درست نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاشہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے ، کرپشن کے دائرے میں جو آئے گا تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رانا مشہود حمزہ کے فرنٹ مین ہیں اور گزشتہ دس سالوں میںرانامشہود پولٹری انڈسٹری سے کھربوں روپے لوٹ مارکرکے ککٹری مافیا کے نام سے مشہور ہوئے۔شاہد عباسی سادھو بن کر مشورہ دیتے ہیں ،میرے علاج کی فیس کی فکر چھوڑیں اور کرپشن کا پیسہ واپس کر کے اڈیالا جانے کی تیاری کریں ۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی ائیر لائن کے لئے پی آئی اے کو چونا لگایا ۔راناثنااللہ جوسرپر شرافت کی ٹوپی اور مونچھوں کو تائو دے کر اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے

وہ مفرور مافیاہے۔(ن) لیگ کے جتنے مافیاز ہیں میدان میں آ جائیں ،عمران خان اورسردارعثمان کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکرام نوید 50کروڑ روپے دے کر نیب سے چھوٹنے والے ہیں ،13کروڑ روپے شہباز شریف کے داماد علی کے اکائونٹ میںٹرانسفر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…