جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا، اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں سے متعلق رپورٹس کی تردیدکردی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی ) اسٹیٹ بینک نے صرف ایک بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹس مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ دیگر بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں اور دیگر بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ کسی بینک یا

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی نہیں دی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…