جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا ہوگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں9پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میںیورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.72روپے سے گھٹ کر132.63روپے اورقیمت فروخت132.82روپے سے گھٹ کر132.72روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت132.70روپے سے گھٹ کر132.60روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں1.60روپے اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں1.80روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید149.40روپے سے بڑھ کر151.00روپے اورقیمت فروخت151.40روپے سے بڑھ کر153.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر172.80روپے اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر174.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے کااضافہ جبکہ قیمت فروخت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.00روپے سے بڑھ کر35.05روپے اورقیمت فروخت35.60روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید35.90روپے سے بڑھ کر36.00روپے اورقیمت فروخت36.50روپے پرمستحکم رہی۔

بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی

ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1235ڈالرسے گھٹ کر1234ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں44روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت60500روپے سے گھٹ کر60450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت51870روپے سے گھٹ کر51826روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…