ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ثبوت کے بغیر الزام لگائے جارہے ہیں،رانا ثناء اللہ کے دعوے پر مراد سعیدنے ایسی پیشکش کردی کہ ن لیگی رہنماؤں کے ہوش ہی اُڑ گئے،اسمبلی میں حیرت انگیزصورتحال

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت مراد سعید نے کہا کہ جس نے بھی پاکستان کو لوٹا ہے اسے ڈی چوک میں سرعام سزائے موت دینے کے حوالے سے قانون بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ چاپلوسی کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ ملتان میٹرو میں کرپشن کے بارے میں جو سوالات دیئے ان کے جواب نہیں دیئے گئے، اس بارے میں ساری فائلیں لے کر آتے ہیں اور یہاں بحث کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 56 کمپنیوں کا معاملہ سب سے بڑا سکینڈل ہے، پاکستانیوں کو سمجھ ہے کہ ان کو کس نے لوٹا۔

انہیں نیب اور جے آئی ٹی نے طلب کیا تو یہ واپس آکر بتاتے کہ میں نے نیب یا جے آئی ٹی سے سوال پوچھا۔ ان سے پوچھا گیا کہ یہ جائیدادیں کیسے خریدی گئیں تو اس کا جواب نہیں دیا۔ ان کو کہا گیا کہ آپ صادق و امین نہیں ہیں، معزز ججوں نے قرار دیا کہ وہ صادق و امین نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بے دردی سے لوٹا گیا، جس نے بھی پاکستان کو لوٹا اس کو ڈی چوک میں لٹکانے کے لئے قانون میں لاتا ہوں، اس میں ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر 17 افراد کے قتل کا الزم ان کی جماعت کے سینئر رہنما نے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کے قتل میں ان کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے والد کا پریس کانفرنس میں مائیک چھینا گیا، زینب کے معاملہ پر عوام باہر نکلے تو ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ سے رانا ثناء اللہ کی کڑیاں ملنے کی بات سب کو پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں دیواریں بلند کرنے کیلئے سرکاری پیسہ لگایا گیا، ہم روزانہ کہتے ہیں کہ معاشی بحران میں ہیں، ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا، یہ یہی لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کے ناسور کے خاتمے کا خواب لے کر آئے ہیں، اس کی تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کو پکڑنے کے لئے قانون سازی کریں گے، جمہوریت احتساب کا نام ہے، جس نے لوٹا ہے اس کو گرفتار کرنا جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اس ایوان کی کارروائی براہ راست چل رہی ہے، جو زبان استعمال ہوتی ہے اس سے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ ان کے پاس دلیل ختم ہو جاتی ہے تو رام کہانیاں سناتے ہیں۔ احتساب کے عمل کی تیاری کریں، چوروں کو پکڑیں گے‘ جیل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا پانی چوری ہوتا ہے اس کے حقائق ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی جس کے بعد حلقہ کھولے گئے۔

ہم نے 126 دن کا دھرنا دیا اور کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں دھاندلی کے الزامات کیلئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 50 چوروں کو جیل میں ڈالنے کی بات کی ہے کسی کا نام نہیں لیا۔ سٹیل ملز‘ واپڈا‘ پی آئی اے جیسے ادارے خسارے میں ہیں، ان اداروں میں کرپشن کی گئی۔ نندی پور‘ ملتان میٹرو اور دیگر منصوبوں پر نیب میں کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ اداروں کو پامال کرنے اور ان پر سوال اٹھانے کی روش کو ختم کرنا ہوگا۔

ہمیں اداروں کو مضبوط کرنے‘ ملک کو غربت سے نکالنے اور نوجوانوں کو روزگار دینے جیسے معاملات پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو لوٹا اور اداروں کو پامال کیا ان کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے کے پی کے پولیس کو بدلا ہے اسی طرح پنجاب پولیس کو بدلیں گے۔ کوئی جتنا مرضی شور مچائے سب کو پتہ ہے کہ سرٹیفائیڈ چور کون ہے۔ اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالیں گے،

اداروں کو مضبوط کریں گے اور پاکستان کو بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو ڈی چوک پر پھانسی دی جائے کیونکہ جب تک جزا اور سزا کا عمل نہیں ہوگا ملک نہیں بدلے گا۔واضح رہے کہ نکتہ اعتراض پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ دو اڑھائی ماہ میں یہ کوئی چودھویں بار ہوا ہے کہ وزراء اٹھ کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ملک کی معیشت پر بات نہیں کرتے، امن و امان کی بات نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کا شور شرابہ کرکے

عوام کا دھیان تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر کسی ثبوت کے بغیر ڈاکو اور چور چور کے الزام لگائے گئے تو دوسری طرف سے بھی الزام تراشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ماحول خراب ہو‘ ہم نے انہیں کہا کہ آپ معیشت کا رخ متعین کریں ہم اس پر مثبت تنقید کریں گے۔ بابر اعوان کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی‘ علیم خان‘ پرویز خٹک کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا

مگر شہباز شریف کو گرفتار کرکے یہ الزام لگایا گیا کہ ایک بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ منسوخ کیا گیا ،انہیں بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا گیا ہے اور ایک ماہ سے ایک عقوبت خانے میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آج بھی یہ سوچ ہے کہ مثبت طریقے سے آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو نااہل صرف ایک تنخواہ کی بنیاد پر کیا گیا۔ نیب عدالت نے کرپشن کے الزام سے نواز شریف کو بری کیا۔ اس فیصلے کے خلاف نیب نے اپیل بھی دائر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ

کے پی کے میں احتساب کمیشن کیوں ختم کیا گیا۔ انہیں صوبائی وزراء کے خلاف کارروائی سے روکے جانے پر مستعفی ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے سربراہ نے کیوں استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے اور ابہام پیدا کرکے اپنی نااہلی چھپاتی ہے، اپوزیشن آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم اس ملک کی ترقی اور بیس کروڑ عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…