منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

معاشی بحران کا خاتمہ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مالیت میں بڑااضافہ،سرمایہ کار پھرمیدان میں آگئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 585پوائنٹس اضافے سے41100کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑ روپے سے زائداضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.21فیصدزائداور75.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہوا

تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،کیمیکلز، فوڈ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں گزشتہ دو روز سے جاری مندی مندی کے بال چھٹ گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41598پوائنٹس بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس585.45پوائنٹس اضافے سے41543.98پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب60 ارب81 کروڑ3لاکھ82ہزار251روپے ہوگئی ۔بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ69لاکھ29ہزار910شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ65لاکھ69ہزار490 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سے1260.00روپے اورلکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت22.85روپے اضافے سے494.37روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت105.31روپے کمی سے2194.19روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے570.00روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ50لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ

سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سے13.35روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ1لاکھ35ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سے18.86روپے ہو گئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس309.15پوائنٹس اضافے سے20039.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1261.64 پوائنٹس اضافے سے71589.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس261.51پوائنٹس اضافے سے30022.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…