منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اہم لیڈروں کا مکمل صفایا،عمران خان کو فری ہینڈ مل گیا، آئندہ کچھ ہی دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اہم لیڈروں کا مکمل صفایا،عمران خان کو فری ہینڈ مل گیا، آئندہ کچھ ہی دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو عنقریب فری ہینڈ مل جائے گا کیونکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے متعدد سیاستدان جلد ہی جیلوں میں نظر آئیں گے شہبازشریف پہلے ہی جیل میں ہیں

جبکہ حمزہ شہباز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا نظر آرہاہے جبکہ آصف علی زرداری کے ستارے بھی گردش میں ہیں انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز فرار ہو کر پہلے ہی لندن جا چکے ہیں اورنواز شریف بھی جلددوبارہ جیل جانے والے ہیں دوسری جانب آصف علی زرداری تو خود ہی بتاچکے ہیں کہ میری گرفتاری کا خدشہ ہے۔کامران شاہد نے کہا کہ اب اگر کسی کو ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے لیڈروں سے ملنا ہوگا تو اس کو اس سلسلے میں جیل جانا ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اورسابق صدر اصف علی زرداری نے اپنی گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیاتھا جبکہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف پہلے ہی آشیانہ کیس کے سلسلے میں گرفتار ہیں جبکہ سپریم کورٹ بھی نوازشریف کی رہائی سے متعلق فیصلے کو منسوخ کرنے کا عندیہ دے چکی ہے اس کے علاوہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے متعدد اہم رہنماؤں کے خلاف بڑے مقدمات سماعت کے مراحل میں ہیں اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جارہی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کو فری ہینڈ ملتا دکھائی دے رہاہے کیونکہ ملک کی دیگر دو بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں کے تمام بڑے رہنما جیلوں میں بند ہونے کا امکان ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…