اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کاتوڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے بعد ایک اور بڑا یوٹرن ،تمام صوبائی حکومتوں کو نئے احکامات جاری،فوری عملدرآمد کا حکم

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی گرفتاریاں التوا میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں کو مزید گرفتاریوں سے روک دیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول تک مزید گرفتاریاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں دھرنوں کے دوران جلا گھیرا اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں راولپنڈی میں مزید 18 مقدمات درج کرکے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات میں درج مقدمات کی تعداد 40 ہوگئی ہے اور اب تک 56 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تک تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر کے دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور جلا ؤگھیرا کے واقعات میں ملوث 1800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ سیکڑوں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ نے بھی شرپسندوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔اب دھرنوں کے دوران جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے واقعات کا چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی گرفتاریاں التوا میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں کو مزید گرفتاریوں سے روک دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…