ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید535پوائنٹس کمی سے 41000کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید83ارب77 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت7.60فیصدزائداور73.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، کیمیکلز اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41554پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 40757پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم ایک بار پھرغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 535.44پوائنٹس کمی سے40958.53پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے85کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،260کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب77 کروڑ17لاکھ14ہزار560روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب90 ارب15 کروڑ83لاکھ78ہزار165روپے ہوگئی ۔منگل کومجموعی طور پر23کروڑ3لاکھ60ہزار420شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیر کی نسبت1کروڑ62لاکھ77ہزار790 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے

نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت175.00روپے اضافے سے9600.00روپے اورہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت36.11روپے اضافے سے766.11روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سے2400.01روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت62.14روپے کمی سے1200.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ46لاکھ36ہزار

شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.28روپے اضافے سے31.78روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ38ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے کمی سے38.08روپے ہو گئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس274.79پوائنٹس کمی سے19730.36پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس880.67 پوائنٹس کمی سے70327.97پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس298.31پوائنٹس کمی سے29761.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…