اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے خوشخبری سنا دی، نواز شریف کو آج برے دن کیوں دیکھنا پڑ رہے ہیں؟ وجہ بتا دی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری کر لیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے، انہوں نے کہا کہ میں آج بھی ن لیگ کا حصہ ہوں اور آنے والے دنوں میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اگر میری بات مان لیتے توآج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت تمہاری اور وزیر بھی تم خود ہو، پھر تمہیں ضمنی الیکشن میں 35ہزار ووٹ نہیں ملے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار مولانا سمیع الحق کی تعزیت کے لیے اکوڑہ خٹک گئے اور وہاں سے جب وہ واپس روانہ ہونے لگے تو انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک نہ پہنچنا تشویشناک ہے، گالم گلوچ سیاست بن چکی ہے،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، صحافی نے سوال پوچھا کہ کچھ دیر میں میاں صاحب آ رہے ہیں، کیا آپ اْن کا انتظار کریں گے، چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میں تو جارہا ہوں،آپ اْن کو میرا سلام دے دیجئے گا۔اکوڑہ خٹک مدرسہ حقانیہ میں مولانا سمیع الحق کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ اس قسم کا ظلم ہوجانا تشویش ناک بات ہے، اب تک قاتلوں تک نہ پہنچنا اس سے بڑی تشویش ناک بات ہے، مولانا سمیع الحق کی وفات پاکستان کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال تشویش ناک ہے ،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، بطور پاکستانی اس ملک کو استحقام کی ضرورت ہے، سیاست گالم گلوچ بن چکی ہے ۔صحافی نے سوال کیا کہ کچھ دیر میں میاں صاحب آرہے ہیں، کیا آپ ان سے ملنے کا انتظار کریں گے؟ کونسے میاں صاحب؟ چوہدری نثار کا جواب۔ میں تو جارہا ہوں میری جگہ آپ ان کو میرا سلام دیجیے گا۔  چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری کر لیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…