منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مولاناسمیع الحق کا قتل،سیکولر اور یہودی لابی امن اور اسلام کے خلاف ہیں،مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی) جمعیت علماء اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی س کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا کی شہادت ملک کی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے ۔نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق اپنے اغراض مقاصد کیلئے ہر محاذ پر لڑتے، مولانا سمیع الحق کا قتل ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے، مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا کی شہادت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ،ان کا کہنا تھا

کہ علماء کو تھریٹس مل رہے ہیں ہمارے صبح شام ایک خوف میں گزر رہے ہیں،ہم نے اسی ماحول میں رہنا ہے، دشمن وار کررہا ہے مگر کامیاب نہیں ہورہا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہیں پر امن کی بات نہیں ہورہی ۔صرف لالی پاپ دیا جارہا ہے،سیکولر اور یہودی لابی امن اور اسلام کے خلاف ہیں، پوری زندگی میں دیکھ رہا ہوں کہ خطرے سے گزر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ( س) کے جمعے کے روزہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلان بھی کیا ،اس موقع پر تحریک نوجوانان کے سربراہ عبداللہ حمید گل،عبدالغفور حیدری اور دیگر بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…