جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1233ڈالرسے گھٹ کر1231ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،

حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59350روپے سے بڑھ کر59750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50883روپے سے بڑھ کر51226روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت703.00روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.45روپے سے گھٹ کر132.42روپے اورقیمت فروخت132.55روپے سے گھٹ کر132.54روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں70پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید130.80روپے سے بڑھ کر131.50روپے اورقیمت فروخت131.50روپے سے بڑھ کر132.00روپے

ہوگئی۔پیر کویوروکی قدرمیں95پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید137.80روپے سے بڑھ کر148.75روپے اورقیمت فروخت149.80روپے سے بڑھ کر150.75روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید168.50روپے سے بڑھ کر170.00روپے اورقیمت فروخت170.60روپے سے بڑھ کر172.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اور

قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.70روپے سے بڑھ کر34.80روپے اورقیمت فروخت35.20روپے سے بڑھ کر35.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید35.80روپے سے گھٹ کر35.75روپے اورقیمت فروخت36.20روپے سے بڑھ کر36.35روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…