ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دھرنا مظاہرین کے ساتھ معاہدہ ختم؟ حکومت نے دھماکہ خیز فیصلہ کر لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان جو معاہدہ طے پایا تھا اس کے مطابق گرفتار افراد کو رہا کیا جائے گا اور کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا تھی لیکن حکومت کی جانب سے گرفتاریوں کی کارروائیاں حکومت کی جانب سے معاہدہ توڑنے کا عندیہ ہے۔ اس حوالے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریاست کمزور نہیں،

ہم نے آگ بجھانے کو ترجیح دی اور نقصان کے بغیر شہروں کو کھولا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دھرنے میں آئین پاکستان، عدلیہ ، سیاسی و عسکری قیادت کی توہین کی گئی، انہوں نے کہا کہ ریاست کمزور نہیں بغاوت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ حکمت عملی، اصل حل تلاش کریں گے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک لبیک سے معاہدہ کرنے کو حکومت کی کمزوری گردانا جا رہا ہے لیکن ہم طاقت استعمال کرتے تو نقصان کا اندیشہ تھا، انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ریاست اس رویے کو معاف کرے گی اور نہیں بھولے گی، اس موقع پر فواد چوہدری نے سپارکو سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائنٹسٹ ڈھونڈنے کے بجائے پاکستان میں موجود فسادیوں کو خلاء میں بھیجے اس طرح پاکستان کی بھی ان سے جان چھوٹ جائے گی، انہوں نے کہا کہ سپارکو ان لوگوں کو خلاء میں چھوڑے اور ان کی واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑے اور خود واپس آ جائے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا تاریخی دورہ مکمل کر کے آج وطن واپس پہنچیں گے۔ عمران خان کا دورہ چین، سعودی عرب کی طرح بہت کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستان اور چین نے ایک دوسرے پر انحصار کیا ہے، پاکستان اور چین اب باہمی تجارت اپنی اپنی مقامی کرنسی کی بنیاد پر کریں گے۔

اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹ آئندہ برس خلا میں جا رہا ہے۔ ہمارے ہاں جن لوگوں کو خلا میں جانے کی خواہش ہے ان کو تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کا علاج بھی یہی ہے کہ انہیں خلا میں بھیج دیا جائے تاکہ عوام کو ان سے چھٹکارا مل سکے، مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین کے ساتھ طے پائے جانے والا اکنامک پیکیج کے بارے میں وفاقی وزیر خزانہ قوم کو خود بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات ماضی کی طرح ہی اہمیت کے حامل رہیں گے۔ ممالک کے درمیان تعلقات شخصیات کی وجہ سے نہیں بلکہ ممالک کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک سچے عاشق رسول ہیں جو جوتوں کے ساتھ مدینہ کی زمین پر نہیں اترے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…