جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،وزیراعظم عمران خان نے کس سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا ختم کروایا ؟ اہم انکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ احتجاجی دھرنوں کو ماضی میں ہونیوالے دھرنوں سے جوڑا جائے تو اس کا نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے جبکہ اسے الگ کر کے دیکھا جائے تو نتیجہ کچھ اور ہی ہو گا ۔

پاکستان میں جو سیاسی جماعتوں ،ر مذہبی عناصر اور سلامتی اداروں نے جو کردار ادا کیا تو اس کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو حکومت نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ دانشمندانہ اقدام ہے جس نے پورے ملک کو بڑی تباہی سے بچا یا ہے ۔ معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو موقف اپنایا ہے وہ بلکل درست ہے تاہم اگر اس کے بیان سے دو طرح کی رائے آسکتی ہے ۔ جب بھی کوئی وزیراعظم البدی تقریر کرے گا تو الفاظ کے چنائو میں احتیاط نہیں رکھی جا سکتی جبکہ ایسے موقعوں پر سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا فیصلہ بلکل درست تھا ۔ نامور صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ ملکی بحران کے دوران لوگوں کو کیسے لیڈ کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ملک بھر میں تحریک لبیک اوردیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو آیا تھا ۔ پاکستان میں کئی شہروں کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر قوم سے خطاب بھی کیا تھا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…