بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری ،حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے شاندار قدم

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے

اور اب اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دیدیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گی،اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس کیساتھ ساتھ پنجاب کی نئی حکومت سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن کے الاؤنس کی منظوری سابق دور حکومت سے التوا کا شکار ہے، جسے مالی بحران ہونے کے باعث پنجاب حکومت نے لٹکا دیا تھا۔پنجاب حکومت نے اب گرین سگنل دیدیا ہے اور اس سلسلہ میں ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفیصلات طلب کرلی ہیں۔ آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سمری پر نظر ثانی کی جائیگی جبکہ ہاؤس ریکوزیشن کے لیے مختلف نئی تجاویز بھی لائی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیبنٹ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور اب اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…