ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرز ‘اے بی سی کیبل لگانے کیلئے منصوبہ تیار ،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرز لگانے اور اے بی سی کیبل لگانے کیلئے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے اور جلد ہی آئیسکو اوی لیسکو میں سمارٹ میٹر لگائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکموت نے رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 150ارب روپے تک کم کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے،

جس کیلئے اسمارٹ میٹر اور اے بی سی کیبل نصب کی جائیگی تاکہ چوری میں کمی لائی جاسکے ۔پاورڈویژن حکام کے مطابق ملک میں اے بی سی کیبل لگانے کا مقصد سسٹم کو اپ گریڈ کرنا اور بجلی چوری میں کمی لانا ہے ،منصوبا 5سالوں میں مکمل کیا جائیگا جس پر 5ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جائیگی جبکہ بجلی کی 2تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹر لگانے کیلئے 90ارب روپے درکار ہونگے۔حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے وزارت ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاونت حاصل کرے گی۔اسمارٹ میٹرمنصوبے کے لیے پاور ڈویڑن نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رابطہ کر لیا ہے، وزارت توانائی ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اسمارٹ میٹر پروگرام میں تعاون پر اّمادگی ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن )حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اّئیسکو اور لیسکو کے لیے اسمارٹ میٹر منصوبہ شروع کیا تھا جو بعدازاں تیکنیکی مسائل کیوجہ سے بند کر دیا گیا تھا،اسمارٹ میٹر پروگرام سے ملک میں بجلی چوری کے روک تھام میں مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے کنڈا سسٹم کے خاتمے کے لیے اے بی سی تاریں بچھانے کا منصوبہ بھی لگایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 13سو ارب سے بھی زائد ہے اور روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلے ٹاسک فورسز بھی اپنا کام جاری رکھیں گی تاکہ بجلی چوری میں مزید واضح کمی لائی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…