فیصل آباد (آئی این پی)جڑانوالا کے بعد فیصل آباد میں 70معصوم بچوں سے بدفعلی کیے جا نے کا انکشاف 4رکنی گروہ کا سرغنہ گرفتار۔تفصیلات کے مطا بق چند دن پہلے تھا نہ بٹا لہ کا لو نی مقبول روڈ پر ندیم نا می ملزم نے اپنے 3سا تھیوں سا تھیوں سمیت 14سالہ گونگے بہرے بلال نا می لڑ کے سے بد فعلی کر ڈا لی فوری اطلاع پر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گز شتہ روز متاثرہ گونگے بہرے لڑکے کے والدین اور اہل علاقہ نے احتجاج
کرتے ہو ئے عدالت سے مطا لبہ کیا کہ ملزما ن کو قرار واقعی سزا دی جا ئے ،اس موقہ پر متاثرہ لڑ کے کے چچا نے انکشاف کیا کہ ملزم ندیم کے سا تھ 3ملزمان اور بھی ہیں جو اب تک محلے کے 70معصوم لڑکوں سے بدفعلی کر چکے ہین جن کے والدین بدنامی کی وجہ سے خا موش ہیں اگر دیگر متاثرہ معصوم لڑ کوں کے والدین بروقت کاروا ئی کرواتے تو بد فعلی کا یہ باب اسی وقت بند ہو جاتاانہوں نے ہمارے ساتھ احتجاج کر نے سے بھی گریز کیا۔