کراچی(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعلیم و تربیت کی تلقین کرتے ہوئے اپنا سڑکیں بند کرانے والا بیان یاد آگیا۔ مقامی ہوٹل میں مائی کراچی 16 ویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج اگر کچھ مختلف بات کریں تو لوگ فورا یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے 2 سال پہلے کیا کہا تھا،سوشل میڈیا پر مجھے یاد دلایا جارہا ہے کہ میں تو سب کچھ بند کرارہا تھا۔صدر مملکت نے فلم کی تعریف والے ٹوئٹ پر لوگوں کے تبصروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد کمنٹ کیا تو کہا گیا کہ صدر کے پاس تو کوئی کام ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی اور الیکشن سے پہلے کئے وعدے ایک جیسے ہوتے ہیں کچھ پورے ہوجاتے ہیں اور کچھ رہ جاتے ہیں،ہم نے جو وعدے کئے انہیں پورا کرنے کی جدوجہد جاری ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کاکام کاروبار کرنا نہیں بلکہ تجارت کی راہیں کھولنا اور راستوں کو ہموار کرنا ہے، تاجر برادری پاکستان کی ترقی کا اہم پہیہ ہیں مگر انفراسٹرکچر بہتر ہونے تک سرمایہ کار بھی گھبراہٹ کا شکار رہیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ترکی کی4 کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ البانیہ کے صدر نے سرمایہ کاری کے عوض یورپین مارکیٹوں کی رسائی کی پیشکش کی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود متحرک ہوں اور لیاری ایکسپریس وے کو بھی وفاق اون کریگا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعلیم و تربیت کی تلقین کرتے ہوئے اپنا سڑکیں بند کرانے والا بیان یاد آگیا۔ مقامی ہوٹل میں مائی کراچی 16 ویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اگر کچھ مختلف بات کریں تو لوگ فورا یاد دلاتے ہیں کہ ہم نے 2 سال پہلے کیا کہا تھا