اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

آسیہ بی بی کی جان کو خطرہ،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آسیہ بی بی کی حفاظت کیلئے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آسیہ بی بی کی حفاظت کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں لیکن آپ کو ضمانت دی جاتی ہے کہ آسیہ بی بی کی زندگی خطرے میں نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مظاہرین سے معاہدے کوفائر فائٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں بغیر کسی تشدد کے معاملے کو حل کرنے میں مدد ملی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ حکومت مظاہرین کے سامنے پسپا ہو گئی۔دریں اثناء پاکستان کی سپریم کورٹ سے توہین رسالت کے جرم میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے کہا ہے کہ انھیں اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ میں برطانیہ کے وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں آزادی دلائیں۔انھوں نے برطانیہ کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا سے بھی مدد مانگی ہے۔اس سے پہلے عاشق مسیح نے جرمنی کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آسیہ بی بی بی کی بریت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو رکوانے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدے کے بعد وہ اور ان کا خاندان خوفزدہ ہے۔عاشق مسیح نے کہا کہ معاہدے سے ان میں خوف کی لہر دوڑ گئی اورایسی نظیر قائم کرنا غلط ہے

جس کے نتیجے میں آپ عدلیہ پر دباؤ بڑھاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال ہمارے لیے بہت خطرناک ہے۔ ہماری کوئی سکیورٹی نہیں اور ہم یہاں چھپ کر بیٹھے ہیں اور بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ آسیہ بی بی نے پہلے ہی بہت تکلیف برداشت کر چکی ہے اور 10 برس جیل میں گزارے ہیں اور میری بیٹیاں ان کی آزادی کے لیے بے تاب ہیں تاہم اب نظر ثانی کی اپیل ان( آسیہ بی بی) کی مشکلات کو طول دیگی۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…