ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کیس،نیب اورعلی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کے درمیان پلی بارگینگ کا سمجھوتہ طے پاگیا، کتنی بڑ رقم شہبازشریف کے داماد کو دی گئی؟ افسوسناک انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب)اور پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید کے درمیان پلی بارگینگ کا سمجھوتہ ہوگیا جبکہ اکرام نوید نے علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دیے،ملزم نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگینگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دی ہے۔دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے(پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی(ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔اکرام نوید نے یہ بھی بتایا کہ اس نے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی دیے۔ اکرام نوید نے ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے اور پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔نیب کے مطابق ملزم اکرام نوید نے غبن کی گئی تمام رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کردی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…