جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرتشدد احتجاج،سی پیک منصوبے کو پہلا بڑا نقصان ہوگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونا تھا تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اسے موخر کردیا گیا ہے۔لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک نارتھ ساتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ کی بسیں چلیں گی جس میں مسافروں کو آرام دہ اور لگژری سفر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔نجی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج کیا جانا تھا جس کے لیے بکنگ بھی ہوچکی تھی ۔

تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اب پہلی بس لاہور سے کاشغر کے لیے 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔لاہور سے ہفتے میں چار روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کاشغر سے لاہور کے لیے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعے کے روز روانہ ہوگی۔لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے جبکہ لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور دو طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے کاشغر کا سفر تقریبا 36 گھنٹے میں طے ہوگا اور دو روز کے اس سفر کے دوران بس 9 مقامات پر قیام کرے گی۔لاہور سے رات 12 بجے روانہ ہونے والی بس کا پہلا اسٹاپ صبح 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا جہاں سے مسافروں کو اٹھایا جائے گا جس کے بعد دوسرا اسٹاپ صبح 7 بجے مانسہرہ میں ہوگا جہاں ناشتہ کیا جائے گا۔مسافر بس کا تیسرا اسٹاپ بیشام میں ہوگا جہاں دوپہر ایک بجے مسافر کھانا کھائیں گے، شام 4 بجے چلاس میں چائے کے لیے اسٹاپ ہوگا جس کے بعد رات 8 بجے گلگت میں پانچواں اسٹاپ کیا جائے گیا جہاں مسافر کھانا کھائیں گے۔سفر کے دوسرے روز صبح دو بجے پاکستانی حدود میں سوست کے مقام پر اسٹاپ کیا جائے گا جہاں مسافروں کو کسٹم اور امیگریشن کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔بس کا ساتواں اسٹاپ پاکستان اور چین کی سرحد خنجراب پاس پر دوپہر 12 بجے ہوگا جہاں مسافروں کی چیکنگ کی جائے گی جس کے بعد ساڑھے 12 بجے چین کی حدود میں گاڑی رکے گی اور مسافروں کی دوبارہ چیکنگ ہوگی اور بس دوپہر تین بجے آخری اسٹاپ کاشغر پہنچے گی۔

اسی طرح کاشغر سے لاہور آنے والی بس چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز رات 7 بجے لاہور پہنچے گی۔لاہور سے کاشغر یا کاشغر سے لاہور آنے والے مسافروں کو اپنی سفری دستاویزات خود پوری کرنا ہوں گی جس میں ویزا بھی شامل ہے جب کہ مسافروں کو اپنا اصلی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ٹکٹ ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔مسافروں کو سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ 20 کلو وزن تک کا سامان ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، اس سے زائد وزن ہونے کی صورت میں اضافی چارج کیا جائے گا۔لاہور سے کاشغر جانے والے مسافروں کو سفر سے ایک ہفتے قبل سیٹ ریزرو کروانا ہوگی اور سفر کے دوران مسافروں کو انشورنس جیسی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…