اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میںاحتجاج اور جلائو گھیرائو کے بعد حکومت نے ممتاز قادری کے مزارپر جانیوالا راستہ بند کر دیا کیونکہ۔۔

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جڑوں شہروں میں آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد جڑوں شہروں میں کشیدگی برقرار، سلام آباد میں بہارہ کہو روڈ کو ممتاز قادری کے مزار کی جانب جانے والی سڑک کو مکمل بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ آنے کے بعد ملک کے کئی اہم بڑے شہروں کی طرح جڑواں شہروں میں بھی

کشیدگی دوسرے روز بھی برقرار ہے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ممتاز حسین قادری کے عقیدت مندوں کو انکے مزار کی جانب جانے سے روکنے کیلئے سڑک مکمل طور پر بند کر دی گئی تاکہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو اس طرف آنے سے روکا جا سکے۔ روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز لوگوں کو مزار پر آنے سے روک دیا گیا، صرف چند مقامی افراد دربار پر آرہے ہیں۔یہ بات ممتاز قادری کے بھائی ملک سفیر اعوان نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتائی ہے۔ سفیر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے ادھر کا رخ کیا۔مزار پر دعا کے لیے آئے تین افراد نے بتایا کہ فیصلے کے بعد جہاں ملک بھر میں حالات خراب ہیں وہیں جڑواں شہروں میں بھی کشیدگی ہے، عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سکول بند ہو رہے ہیں اور مارکیٹس بھی بند ہیں۔ زار پر دعا کے لیے آئے تین افراد نے بتایا کہ فیصلے کے بعد جہاں ملک بھر میں حالات خراب ہیں وہیں جڑواں شہروں میں بھی کشیدگی ہے، عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سکول بند ہو رہے ہیں اور مارکیٹس بھی بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق مزار پر آتے ہیں دعا کرتے ہیں اور ملحقہ مسجد میں نماز ادا کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگوں کو اس طرف آنے سے روکا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…