جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اے مسلمانو جاگو۔۔۔آپ ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے کو ووٹ دے کر اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دو گے، تجزیہ کاروں کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) تجزیہ کاروں نے تحریک لبیک کے مظاہرے پر حکومت کی وارننگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل تک تحریک انصاف کی حکومت ممتاز قادری کے نام ووٹ مانگتی رہی ہے اور آج وہ اس کی مخالفت کر رہی ہے ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا بینر بھی شیئر کیا گیا ۔ جمعرات کو سوشل پر سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ اب ہم یکجہتی چاہتے ہیں ،

عام اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارون نے ووٹ لینے کیلئے ووٹرز کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کیا کیا، اس کی واضح مثال حلقہ این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کا یہ بینر ہے جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’اے مسلمانوں جاگو اور پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر انصاف کرو۔ کیا آپ عاشق رسولؐ ممتازقادری (شہید) کو پھانسی دینے والے کو ووٹ دے کر اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دو گے ۔ تجریہ کاروں نے کہا کہ کیا کبھی ان لوگوں کا بھی احتساب ہوگا جنہوں نے قومی یکجہتی کو تباہ کیا اور ایک جائز معمول کے کے میدان کو جنگ میں بدلا۔سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک پرانی تقریر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ عوام کو جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت کی ترغیب دے رہے ہوتے ہیں ۔ تجریہ کاروں کا کہنا تھ اکہ گزشتہ چار سالوں میں پی ٹی آئی اس کے حامیوں اور اتحادیوں نے انتشار کو فروغ دیا ۔ کھلی بغاوت کی کال دی ،لوگوں کو کافر قرار دے کر عوامی ہجوم کے حملے کو ان کے خلاف احتساب قرار دیا ۔ سوشل میڈیا پر شیخوپورہ بائی پاس پر عوامی احتجاج لگی آگ اور جلی گاڑیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں اور کہا گیا کہ پاکستانیوں کے احتجاج سے متاثر ہونے کے چند مناظر ہیں تاہم کسی میڈیا نے پی ٹی آئی حلقوں میں کیمرے توڑے جانے کے واقعات کو رپورٹ کیا۔   تجزیہ کاروں نے تحریک لبیک کے مظاہرے پر حکومت کی وارننگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل تک تحریک انصاف کی حکومت ممتاز قادری کے نام ووٹ مانگتی رہی ہے اور آج وہ اس کی مخالفت کر رہی ہے



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…