بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے کے دوران کتنی گر گئی، کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں مسلسل کمی، سلسلہ جاری رہا تو کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے؟تشویشناک صورتحال

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1708 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔معاشی میدان میں بے چینی سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ایک آنکھ نہ بھائی، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 4 فیصد گراوٹ سے سوا دو سال کی کم ترین سطح 37 ہزار 517 پوائنٹس پر آگیا۔ انویسٹر کے اعتماد کو مزید جھٹکا اس وقت لگا جب کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں مسلسل کمی کے باعث خدشہ پیدا ہوگیا

کہ اگر سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ان کمنپیوں کو ایمرجنگ مارکیٹ یا ایم ایس سی آئی انڈیکس سے نکال دیا جائے گا۔ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل لکی سیمنٹ کے حصص کی مالیت میں 11 فیصد اور حبیب بینک کے حصص کی مالیت 8 فیصد تک گر چکی ہے۔ صرف انہی دونوں کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں کمی سے انڈیکس میں 316 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکوں اور سیمنٹ سیکٹر میں موجود کمپنیوں کے حصص میں کمی سے انڈیکس سے مجموعی طور پر 594 پوائنٹس نکل گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…