پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض بھی پاک فوج کی مہم”ہمیں پیارہے پاکستان سے “ کا حصہ بن گئے!ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض بھی پاک فوج کی یوم شہدا پر مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘کا حصہ بن گئے، ایسا اعلان کر دیا کہ عوام کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے اعلان کیا تھا کہ اس سال یوم شہدا منفر انداز میں منایا جائیگا اور اس سال یوم شہدا کا عنوان ہو گا

’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘۔ اس عنوان کے تحت مہم کے دوران عوامی نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گا،شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔پاک فوج کی جانب سے یوم شہدا کیلئے خاص اعلان پر چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن آفیشل ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوم شہدا کی مہم کا بھر پور حصہ بنے گا اور ہم یومِ شہدا پر اپنے تمام شہدا کی تصاویر لگا کر اور ان کے گھر جا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے یوم شہدا کے موقع پر ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے ملک بھر کی کھیلوں، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ میں 6 ستمبر کو شہداء کے گھر جاؤں گا اور ہر ایک کھلاڑی ‘ اینکر اور ایکٹر کو بھی یوم دفاع کے موقع پرشہداء کے گھر جاکر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔شعیب ملک نےاپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوم شہدا شہیدوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے۔جنھوں نے ہمارے لیے اپنی جان قربان کی۔شہدا کے گھروں پر جانا شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اچھا قدم ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…