اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ۔۔ایاز صادق کا ایسادھماکہ خیز اعلان کہ کپتان ششدر رہ گئے

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، شہباز شریف سمیت ن لیگ کے متعدد رہنما نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر موجود، اگر ممبران کی زیادہ تعداد نہ آئی تو ان کا انتظار کیا جائے گا ، کوشش ہو گی زیادہ سے زیادہ ممبران آئیں، دعا کریں آپ کو 7یا آٹھ گھنٹے انتظار نہ کرنا پڑے، کیونکہ ممبران کی زیادہ تعداد موجود نہیں اور الیکشن نہیں ہو سکتے،

ایاز صادق نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف والوں کے چہروں پر 12بج گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی کا انتخاب ہونا ہے اور ایسے میں شہباز شریف سمیت ن لیگ کے متعدد رہنما نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر موجود ہیں اور اسمبلی نہیں آئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں اور انہوں نے اسمبلی اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے رولز پڑھ کر سنائے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر ممبران کی زیادہ تعداد نہ آئی تو ان کا انتظار کیا جائے گا اور ان کے آنے تک یہ انتخاب نہیں ہو سکے گا۔ کوشش ہو گی کہ انتظار کریں اور زیادہ ممبران اس انتخاب کا حصہ بن سکیں۔ اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ دعا کریں آپ لوگوں کو 7یا آٹھ گھنٹے انتظار نہ کرنا پڑے کیونکہ ممبران کی زیادہ تعداد موجود نہیں اور الیکشن ایسی صورت میں نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی اراکین بلاول بھٹو سمیت اسمبلی اجلاس میں آچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اراکین عمران خان سمیت ایوان میں موجود ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے اراکین بھی ایوان میں موجود ہیںمگر ن لیگ کے اراکین شہباز شریف کے ہمراہ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں موجود ہیں ۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز اہم رہنمائوں کے ہمراہ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…