اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی،گزشتہ ایک سال کے دوران چین پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دے چکا؟ مزید کتنی بڑی رقم پاکستان کو چاہئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چین نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے سے بچنے کے لیے پاکستان کو مالی تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی قرض ملکی زرمبادلہ کی قلت کا مسئلہ حل کرے گا، چینی حکام چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنا بڑا خسارہ کم کرے۔چین کے قومی بینک پاکستان کو گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ارب ڈالر قرض دے چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔پاکستان میں یہ مسلسل تیسری حکومت ہے جسے الیکشن جیتنے کے بعد سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے ٗآئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے، دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی نگرانی کریں گے کہ آیا عمران خان کی نئی حکومت چینی قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کے قرضوں کا استعمال تو نہیں کرے گی۔اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید شفافیت لائیں گے اور مائیک پومپیو کے اس بیان کا جواب دیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…