ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کو 6مہینے بھی نہیں چلنے دینگے ، ن لیگ نے کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا ، کپتان کیلئے تشویشناک خبر آگئی

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے نواز شریف کیساتھ جو سلوک کیا ہے اگر اس طرح کا رویہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بھی رکھا گیا تو آنیوالی حکومت کو 6مہینے بھی نہیں چلنے دینگے، ن لیگ کے رہنما محسن رانجھا نے دھمکی دیتے ہوئے حکومت گرانے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محسن رانجھا

کا کہنا تھ اکہ نگران حکومت نے نواز شریف کیساتھ جو سلوک کیا ہے اگر اس طرح کا رویہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بھی رکھا گیا تو آنیوالی حکومت کو 6مہینے سے زیادہ نہیں چلنے دینگے۔ اس موقع پر پروگرام کی خاتون اینکر نے محسن رانجھا سے سوال کیا کہ کیا آپ نئی حکومت کو وقت نہیں دینگے جبکہ آپ کی اپوزیشن میں حلیف جماعت پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے تحریک انصاف کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ ان کو سہارا دینگے۔ تحریک انصاف نے بھی ایک سال کے بعد آپ کی حکومت کے خلاف دھرنا دیا تو کیا آپ ان کو تھوڑا وقت نہیں دینگے جس پر محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ سہارا ضرور دینگے مگر وہ سہارا ایسا نہیں ہو گا کہ ہم ایشوز سے ہٹ جائیں۔ اس وقت انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اہم ہے، الیکشن 2018میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے، اس الیکشن میں پری پول ریگنگ کی مثال نہیں ملتی، جس طرح مینڈیٹ دیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ میرے ساتھ تحریک انصاف کے لوگ جو قومی اسمبلی میں آکر بیٹھے وہ خود اس چیز کا اقرار کر رہے تھے کہ پری پول ریگنگ ہوئی ہے، ٹیلیفون کالز آئی ہیں، لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے، لوگوں کو دبا کر وفاداریاں تبدیل کروائی گئی ہیں۔ یہ چیزیں جیسے پری پول ریگنگ وغیرہ یہ سب معاملات قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ اس حوالے سے ن لیگ ایک رپورٹ تیار

کر رہی ہے۔ اس کے بعد ایک کمیشن بنے گا ۔ محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جو مینڈیٹ لیکر اسمبلی میں آئی ہے پہلے تو اس مینڈیٹ کو دیکھا جائے کہ یہ مینڈیٹ جائز ہے یا ناجائز ہے۔ جو بھی رپورٹ آئی اور جو بھی کمیشن بنا ہم اس کو آگے لیکر چلیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن حلقوں میں اعتراضات اور تحفظات ہیں ان کو کھولا گیا اور ان میں دوبارہ گنتی اور دیگر معاملات کو قانونی طریقہ کار کے مطابق حل کیا گیا تو ہم آگے چلیں گے نہیں تو پھر یہ سلسلہ آگے نہیں چل سکے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…