پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حلف برداری، شہبازشریف تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ن لیگ نے اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی حلف برداری، شہبازشریف تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ن لیگ نے اعلان کردیا اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اس بار ایوان میں صرف عوام کو حقائق بتانے کیلئے آئی ہے، عوام کو آگاہ کرینگے کہ کیسے آرٹی ایس خراب ہوا کیسے نتائج روکے گئے؟،

اگلی بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ایوان میں ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ مینڈیٹ چوری ہو،آرٹی ایس خراب ہو،نتائج رکیں نہ ہی بچے ڈیسک کے نیچے سے فارم 46 نکال سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بغیر کسی مداخلت کے جمہوریت نے دس سال مکمل کئے ہیں ،عوام کو اس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی گئی ہے،نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا اور کارکنوں کو روکا گیا،میڈیا کی غیر موجودگی میں فیئر ٹرائل ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ کونسا خوف ہے جس کی وجہ سے میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہیں،شہباز شریف حلف برداری کی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔یوم آزادی منانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہر جماعت اپنے اپنے طور پر مناتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…