اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے میرے ساتھ ایک بار ملاقات میں سوا دو گھنٹے گفتگو کی اور میں نے ان سے پو چھا کہ آپ
نے منی لانڈرنگ کی ہے تو شہباز شریف نے بتایا کہ ملک سے ایک بار تیس چالیس ملین اخراجات کے لیے بھیجے تھے لیکن میں نے کہا کہ تیس چالیس ملین اخراجات کے لیے نہیں ہوتے بلکہ اخراجات کے لیے تیس چالیس ہزار ہوتے ہیں۔