اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف دور کا ایک اور کارنامہ بے نقاب ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بینک آف پنجاب کے فنڈز کمرشل بینکز میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، 35 ارب 70 کروڑ روپے کمرشل بینکوں میں رکھے گئے، مختلف بینکوں میں 1200 سے زائد اکاؤنٹس میں غیر قانونی طور پر
فنڈز منتقل کیے گئے، اور خاص طور پر 35 ارب 70 کروڑ روپے جو کہ پنجاب بینک میں ہونے چاہئے تھے وہ غیر قانونی طور پر کمرشل بینکوں میں رکھے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے کمرشل بینکوں میں ہی نہیں بلکہ گورنر ہاؤس کے کمرشل بینکوں میں بھی اکاؤنٹ کھولے گئے۔