اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اہم عہدے پر فائز کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180ممبر ہوگئے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پوری کوشش کروں گا کہ ہاؤس کو رول کے مطابق چلائیں ،
پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ وہ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پارٹی نے مجھ پر جو اعتمادکا اظہار کیا ہے ، مجھے اہم عہدے پر فائز کیا جا رہا ہے جس پر میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، عمران خان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180نمبر پورے ہوچکے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ،پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہیں ، سب مل کر ساتھ چلیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، اندرونی وبیرونی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے ۔ اسد قیصر نے کہا کہ محمود خان ، پرویز خٹک اور عاطف خان ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں اور پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اہم عہدے پر فائز کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180ممبر ہوگئے ہیں ، اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پوری کوشش کروں گا کہ ہاؤس کو رول کے مطابق چلائیں ، پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ وہ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔